خیبرایجنسی اور شوال میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،31دہشتگرد ہلاک ،ٹھکانے تباہ

بدھ 2 ستمبر 2015 21:55

خیبرایجنسی/شوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اورخیبرایجنسی میں تازہ کارروائیوں کے دوران 31دہشتگردوں کو ہلاک اورمتعدد ٹھکانے تباہ کردیئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبراورشمالی وزیرستان ایجنسیوں میں پاک فوج کی کارروائی میں31دہشتگرد ہلاک ہوگئے،خیبرایجنسی میں بدھ کوکی گئی کارروائی میں پاک افغان سرحد کے قریب 14دہشتگرد مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے17دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے کچھ عرصہ قبل شوال میں زمینی کارروائی شروع کی تھی جس کے بعد دہشتگردوں کی بڑی تعداد کوہلاک کیاجاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :