عراق‘مسلح افراد کے ہاتھوں 18 ترک شہری اغواء

بدھ 2 ستمبر 2015 21:55

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بدھ کو شمال مشرقی عراق میں شعیہ اکثریتی علاقے حبیبیہ سے مسلح افراد نے 18 ترک باشندوں کو اغوا کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یہ افراد فٹ بال اسٹیڈیم تعمیر کرنے والے عملے میں شامل تھے - اغوا کاروں کی شناخت کے بارے میں ابھی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں لیکن شدت پسند گروپ داعش عراق اور شام کے مختلف علاقوں میں غیر ملکیوں کو اغوا کرتی رہی ہے۔

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان کرتلمس نے کہا کہ ترک حکام اس معاملے کے متعلق عراقی حکام سے رابطے میں ہیں۔ گزشتہ سال داعش کے عسکریت پسندوں نے موصل میں واقع ترکی کے قونصل خانے سے 49 ترک شہریوں کو اغوا کر لیا تھا اور انہیں تین ماہ سے زائد عرصے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ ان مغویوں میں سفارت کار، فوجی اور بچے شامل تھے۔