کراچی، ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چنگچی رکشاؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بدھ 2 ستمبر 2015 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چنگچی رکشاؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، بن قاسم میں ٹریفک اہلکاروں نے بڑی تعداد میں چنگچی رکشے ضبط کرلیے، جرمانے کی مد میں بھاری رقوم کی وصولی ، رکشہ مالکان اور ڈرائیوروں کا احتجاج ۔ سندھ ہائی کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ، متبادل روزگار نہ ہونے کے باعث ہمارے بچے بھوک و اخلاص کا شکار ہیں : رکشہ ڈرائیوروں کی صحافیوں سے گفتگو ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ؛ بن قاسم کے علاقے قائد آباد ، مین نیشنل ہائی وے ، رزاق آباد ، اسٹیل ٹاؤن ، وائرلیس گیٹ ، پپری ، گلشن حدید ، گھگھر و دیگر علاقوں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل نماء چنگچی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں پولیس نے چالان کے نام پر جرمانے کی مد میں بھاری رقوم کی وصولی کے ساتھ بڑے پیمانے پر چنگچی رکشے ضبط کرلیے ہیں ، ٹریفک چوکیاں رکشاؤں سے بھر گئی ہیں جہاں سے رکشاؤں کے ٹائر و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے نکالے جارہے ہیں ، گذشتہ روز بن قاسم کے مختلف علاقوں میں رکشاؤں کو ضبط کرنے کے اور ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، جن میں رکشہ مالکان اور ڈرائیوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر رکشہ ڈرائیوروں یارمحمد ، محمد صفر ، سخی علی ، صوبل چانڈیو ، عبدالستار ، و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ ھائی کورٹ کے چیف جسٹس سے چنگچی رکشاؤں کے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی اور کہا کہ متبادل روزگار نہ ہونے کے باعث وہ چنگچی رکشہ چلاکر اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں رکشے ضبط ہونے پر ہمارے گھروں میں بھوک و افلاس پیداہوگئی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضبط کیے گئے رکشے واپس کئے جائیں کیونکہ ان کی مشینری اور ٹائر چوری ہورہے ہیں اورہمیں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے چنگچی رکشہ چلانے کی جازت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :