ایف سی اور حساس اداروں کی کارروائی، مرغا کبزئی کے علاقے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور خودکش جیکٹ بر آمد ، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام

بدھ 2 ستمبر 2015 21:49

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) ایف سی اور حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے مرغا کبزئی کے علاقے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور خودکش جیکٹ بر آمد کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام دیاتفصیلات کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی کے قریب کاخاوٗ میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ اور خودکش جیکٹ بر آمد کر لی سرکاری ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحہ میں چھ میزائل ایک طیارہ شکن بندوق دو سو پچپن طیارہ شکن گولے ستر کلو بارود چار راکٹ لانچر چھ بارودی سرنگیں سو میٹر ہائی ایکسپلوزیو تار چار میگزین ریموٹ کنٹرول درجنوں بیٹریاں اور ہزاروں راونڈز شامل ہے ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے اندرون ملک دہشت گردی کے منصوبہ کیلئے اسلحہ و گولہ بارود ذخیرہ کر رکھا تھا جسے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :