` غوری ٹائرز میڈیا کپ میں سٹی 42نیوز، ایکسپریس نیوز اور جاگ ٹی وی نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور پریس کلب کے زیراہتمام وحدت کالونی میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ تھے`

بدھ 2 ستمبر 2015 21:39

` غوری ٹائرز میڈیا کپ میں سٹی 42نیوز، ایکسپریس نیوز اور جاگ ٹی وی نے پری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) غوری ٹائرز میڈیا کپ میں سٹی 42نیوز، ایکسپریس نیوز اور جاگ ٹی وی نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔لاہور پریس کلب کے زیراہتمام وحدت کالونی میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے روز مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ تھے۔تیسرے روز سٹی فوسٹی 42نیوزنے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پانچ اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر85رنز بنائے۔

عمران یونس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں روزنامہ دن مقررہ اوورز میں صرف21روز بنا سکی۔

(جاری ہے)

سٹی42 کی جانب سے بہترین باولنگ کرتے ہوئے ناصر مسعود نے 4 اور زین العابدین نے 1 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دوسرے میچ میں دنیا ٹی وی نے جاگ ٹی وی کو شکست دی لیکن قوانین کی خلاف ورزی پر ٹورنامنٹ کمیٹی نے جاگ ٹی وی کو کامیاب قرار دیدیا۔

ایکسپریس نیوز نے روزنامہ خبریں اور اے پی پی نے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچز میں کامیابی کے بعد کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جیت کا جشن منایا۔دوسری جانب فنکار الیون نے میڈیا الیون کو تین رنز سے شکست دی۔ فلمسٹار میرا نے بھی میڈیا کپ کے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کو خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :