` لاہور،سپریم کورٹ رجسٹری میں خاتون سمیت دو کمسن بچیوں کو زندہ جلانے میں ملوث چارملزموں کی رہائی کی درخواست خارج `

بدھ 2 ستمبر 2015 21:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے خاتون سمیت دو کمسن بچیوں کو زندہ جلانے میں ملوث چارملزموں کی رہائی کی درخواست خارج کر دی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ رجسٹری میں مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم افتخار، نوراورآصف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت کی، ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز کالونی گوجرانوالہ پولیس نے ان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، مدعی بوٹا مسیح کی والدہ بشری بی بی،پانچ سالہ بیٹی ہیرا تبسم اور تین سالہ بیٹی انعم تبسم کو جلانے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے لہذا درخواست منظور کر کے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل اسجد جاوید گھرال نے پولیس ریکارڈ جمع کراتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے چاروں ملزموں کو گنہگار قرار دیا ہے، چاروں ملزموں نے اشتعال انگیزتقریر کی بنیاد پر نہ صرف کمسن بچیوں کو زندہ جلایا بلکہ دیگر گھرو ں کو بھی آگ لگائی ، فاضل بنچ نے پراسکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے چاروں ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :