Live Updates

استعماری طاقتیں ملک اور جمہوریت کے خلاف گہری سازشیں کررہی ہیں ،سیاسی جماعتوں کو اشتعال انگیزی سے اجتناب ملک اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، عمران خان دھاندلی کی بات کرنے سے پہلے اپنے گربیان میں جھانکیں

جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

بدھ 2 ستمبر 2015 21:30

سکھر/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ استعماری طاقتیں ملک اور جمہوریت کے خلاف گہری سازشیں کررہی ہیں سیاسی جماعتوں کو اشتعال انگیزی سے اجتناب ملک اور جمہوریت کے استحکام کے لئے سنجیدگی , اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا پی ٹی آئی کے عمران خان دھاندلی کی بات کرنے سے پہلے اپنے گربیان میں جھانکیں ان کی جماعت نے کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں بے پناہ دھاندلی کی ہے دھاندلی پر شور مچانا چور مچائے شور والی بات ہے کے پی کے میں صرف دوسالوں میں پی ٹی آئی نے منہ کالا کردیا ہے ۔

وہ بدھ کو جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا ہے کہ عمران خان سیاست کا ایک عجوبہ ہیں وہ خود کو ضمنی الیکشن میں امتحان ڈال کر جشن منارہے ہیں پہلے عمران خان نے وزیر اعظم ,پھر الیکشن کمیشن کے ممبران کے استعفے اور اب پیٹرول کی قیمت پر ڈیڈ لائن دی جارہی ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاست دان سیاست کو کاروبار نہ بنائیں اور ادارے سیاست نہ کریں اگر ہم نے اپنا طرز عمل نہ بدلا تو خدانخواستہ سقوط ڈھاکہ جیسا سانحہ رونما ہو سکتا ہے آج ملک کو پی ٹی آئی کی نہیں جے یو آئی کی سیاست کی ضرورت ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات