معصوم پھولوں کو داغدار کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے مقدمات قومی عدالتوں میں بھیجے جائیں،ذیشان بابر

بدھ 2 ستمبر 2015 21:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)سابق صدر ضلعی یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف چوہدری ذیشان بابر نے کہا کہ معصوم پھولوں کو داغدار کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے مقدمات قومی عدالتوں میں بھیجے جائیں اور حکمران بیرونی دوروں کی بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے میڈیا روزانہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کی خبریں دے رہا ہے مگر حکمرانوں کی آنکھیں بند ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب بچوں کی عزت کی دھجیاں اڑانے والے شیطانی واقعوں میں دن بدن اضافہ سے حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا ہے قصور ، ملتان ، بہاولپور اور دیگر شہروں کے بعد اب راولپنڈی میں بھی بچوں کے ساتھ شیطانی کھیل کھیلا گیا ہے حکمرانوں کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ظالموں کے ساتھ ہے مظلوموں کو انصاف نہیں مل سکتاحکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے حکومت صرف اور صرف غریب لوگوں پر ٹیکس لگانے میں مصروف عمل ہے ۔