عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہی سے بچانے کیلئے علماء اپنا کردار اداکریں

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کاکانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب

بدھ 2 ستمبر 2015 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہی سے بچانے کیلئے علماء اپنا کردار اداکریں ،5ستمبر کو سمن آباد لاہور میں خاتم الانبیاء کانفرنس میں ملک بھر سے جید علماء ،مشائخ شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں قادیانیوں کیلئے سوال وجواب کی نشست کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔خاتم الانبیاء کانفرنس کی تیاریوں اور دیگر انتظامات کیلئے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔وہ بدھ کویہاں کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،پیر نعیم اللہ فاروقی،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانامحمد اسلم قادری،قاری عبد الہادی،،مولانا عبد القیوم،قاری عبد الحکیم اطہر،مولانا محمد ناصر،مولانا شمس الحق ودیگربھی موجود تھے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے جدوجہد جنت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد وقت کی اشد ضرورت ہے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہی سے بچانے کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 ستمبر کو سمن آباد لاہور میں ہونے والی کانفرنس خاتم الانبیاء کانفرنس تاریخ ساز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خاتم الانبیاء کانفرنس میں قادیانی جماعت کے لوگوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ علماء اسلام سے سوالات کے قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح جواب حاصل کرسکیں۔