کراچی ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ‘لیاری گینگ وار سمیت 24 ملزمان گرفتار ‘اسلحہ برآمد

بدھ 2 ستمبر 2015 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدھ کوکارروائی کر کے لیاری گینگ وار سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برامد کرلیا، رینجرز نے پرانا گولیمار اور ملیر میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار سمیت نو ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان سے ایس ایم جی رائفل سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی، لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،ملزمان سے اسلحہ برامد ہوا،پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، فیرئیر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :