کراچی ‘نارتھ ناظم آباد میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاء الدین اسپتال میں رینجرز کا چھاپہ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال

بدھ 2 ستمبر 2015 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاء الدین اسپتال میں رینجرز نے ایک پھر چھاپا مارا ،چھاپے کے دوران اسپتال کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے نارتھ ناظم آباد میں ضیاء الدین اسپتال پر ایک بار پھر چھاپہ مارا گیا، رینجرز حکام اسپتال کے اندر داخل ہوئے اور اسپتال کے داخلی وخارجی راستے بند کردیے،زرائع کے مطابق اسپتال میں کارروائی ڈاکٹر یوسف ستار کی نشاندہی پر مخصوص شعبے میں کی گئی، جبکہ بلنگ ڈپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈیٹا کو بھی جمع کیا گیاجبکہ دوران کارروائی کمپیوٹر سے ڈیٹا تحویل میں لے لیا گیا،ڈاکٹر یوسف ستار کو 4روز قبل ضیاء الدین اسپتال سے حراست میں لیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :