پاک فوج نے سندھ پولیس کو ساڑھے چھ کروڑ کا اسلحہ اور دیگر سیکورٹی کے آلات فراہم کردیئے

بدھ 2 ستمبر 2015 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاک فوج نے سندھ پولیس کو ساڑھے چھ کروڑ کا اسلحہ اور دیگر سیکورٹی کے آلات فراہم کردیئے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پرمقامی طورپرتیارکردہ آلات اوراسلحہ فراہم کیاگیا ہے، اسلحہ اورآلات فراہم کرنے کی تقریب کورہیڈکوارٹر کراچی میں منعقد ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ اور سامان آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے حوالے کیاگیا ہے، سامان میں بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ اور اسلحہ شامل ہے، آرمی چیف نے سامان کی منظوری اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دی تھی۔

متعلقہ عنوان :