پولیس نے کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خود کش حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا

بدھ 2 ستمبر 2015 21:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پولیس نے اٹک میں صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خود کش حملے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بدھ کواٹک میں صوبائی وزیر کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر خود کش حملے میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا، گرفتار شخص کا نام انعام اللہ ہے اور اس کا تعلق حضرو سے ہے۔ ملزم کو نامعلو م مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :