بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ‘وفاقی اداروں کی سندھ میں پی پی کے رہنماؤں کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشویش

کارکنوں کو متحرک کیاجائے ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منتخب نمائندوں کو ہدایت

بدھ 2 ستمبر 2015 21:21

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی اداروں کی جانب سے سندھ میں پی پی کے رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے منتخب نمائندوں کوکارکنا ن کومتحرک کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت لاڑکانہ اور سکھر کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت لاڑکانہ اور سکھر کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی اداروں کی جانب سے سندھ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا اور بلاول بھٹو کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ پارٹی ورکروں کو متحرک کیا جائے