ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ نے بیوی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا

بدھ 2 ستمبر 2015 21:17

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ نے بیوی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ،ملزم نے 3سال قبل بیوی کو قتل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج وجاہت حسین کی عدالت نے تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج مقدمہ 249/12کا فیصلہ سناتے ہوئے تیمور کالونی پسرورکے رضوان عرف بگا کو 3سال قبل اپنے بیوی عروسہ بی بی کو گلے میں پھندا دال کرقتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔