منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چرس سے بھری گاڑی پکڑ لی

بدھ 2 ستمبر 2015 21:15

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چرس سے بھری گاڑی پکڑ لی ۔سی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور سنگین جرائم کی وارداتوں سے شہر کا امن تباہ ہوجاتا ہے ۔جبکہ منشیات اور جوئے کے اڈوں پر ہونے والے جرائم سے ہماری قوم کا مستقبل داؤ پر لگا ہواہے ۔اس ضمن میں جرائم کی دیگر وارداتوں کے خاتمے کے ساتھ منشیات اور جوئے کے اڈوں کے خاتمے کے لیے مہم کا آغاز کیا گیاہے ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو ایس ایس پی ویسٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ویسٹ اظفر مہیسر کی سربراہی میں جوئے کے اڈوں کے خاتمے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں منشیات فروش فیصل عرف منا قریشی اور اس کے بھائی خرم قریشی ،نفیس اور کاشف عرف چنگاری ولد غیاث الدین کو گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 15کلو گرام چرس اور گلستان جوہر سے چھینی گئی 125موٹرسائیکل KHF-6860اور تھانہ نیو کراچی سے چھینی گئی 125موٹرسائیکل KGK-1856برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ 526/15منشیات ایکٹ 6/9CNCدرج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔جبکہ سعید آباد تھانے کی حدود میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری کے جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان ساجد علی ولد جمعہ خان ،اس کے بھائی واجد علی اور راز محمد کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف ،2ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے ۔

ملزمان نوجوانوں کو منشیات اور غیر اخلاقی حرکات میں ملوث کرکے تباہ کررہے تھے ۔ملزمان کا تعلق ایک لسانی جماعت سے ہے ۔جبکہ انہوں نے مزید بتایا کہ منگھوپیر تھانے کی حدود میں پولیس پارٹی نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ساکران بلوچستان کے راستے پر ایک ٹویوٹا کرولو ہائی ایس گاڑی KQ-6742کی تلاشی لی اور گاڑی کے خفیہ خانوں سے 103کلو گرام برآمد کرلی ۔گاڑی کے ڈرائیو ر محمد جمیل احمد کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر محمد عمران ولد حیدر زمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کابھائی خرم عرف رزاق موقع سے فرار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :