ما ہی گیرو ں کے لئے شا ہ بند ر میں فشنگ جیٹی بنا ئی جا ئے گی، ڈا کٹر سکندر میندھرو

بدھ 2 ستمبر 2015 21:15

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)سندھ کے ما حو لیا ت ،پا ر لیما نی امو ر ،امدا د با ہمی اور سا حلی تر قی کے وزیر ڈا کٹر سکندر میندھرو نے کہا ہے کہ ضلع سجا و ل اور ٹھٹھہ کے محنت کش ما ہی گیرو ں کی سہو لت اور شکا ر کی گئی ان کی مچھلی کو سا حل اور یہا ں سے فش ہا ر بر تک با آسا نی پہنچا نے کے لئے حکومت سندھ نے شا ہ بندر کے سا حل کے سا تھ فشنگ جیٹی بنا نے کا منصو بہ تشکیل دیا ہے جس میں سجا و ل اور ٹھٹھہ کے ما ہی گیرو ں کو ان کی محنت کا بہتر پھل میسر آسکے گا اور سمندر کا پا نی اتر جا نے کے با وجو د بھی فشنگ جیٹی کی سہو لت مہیا ہو نے کے سبب ماہی گیر آسا نی کے سا تھ سا حل اور فش ہا ر بر تک پہنچا سکیں گے ۔