شہر میں قربانی کے جا نوروں کی خرید وفروخت کیلئے مویشی منڈیاں جلد سے جلد فنکشنل کی جائیں‘ڈی سی او لاہور

بدھ 2 ستمبر 2015 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں قربانی کے جا نوروں کی خرید وفروخت کے لیے مویشی منڈیاں جلد سے جلد فنکشنل کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور عیدا لاضحی "بکرا عید"کے حوالے سے شہر کے7 مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے سیل پوائنٹ قائم کر ے گی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے بتایا کہ علا مہ اقبال ٹا ؤن میں بکرمنڈی شاہ پور کانجراں ملتان روڈ، واہگہ ٹا ؤن میں اڈہ رکھ شبیل جی ٹی روڈ مناواں،نشتر ٹاؤن میں کا ہنہ کا چھا منڈی مین فیروز پور روڈ اور ایل ڈی اے ایو نیو ون رائے ونڈ روڈ، گلبرگ ٹا ؤن میں بنکر سوسائٹی نزد کما ہاں انٹر چینج، داتا گنج بخش ٹاؤن میں حضرت علی روڈ مین سگیاں روڈاور راوی ٹا ؤن میں حضرت علی روڈ مین سگیاں روڈ پر قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :