میو ہسپتال پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کی تنظیم نو کا اہم اجلاس

نو منتخب اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن میں شمولیت کرنے والے عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 2 ستمبر 2015 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) میوہسپتال /کِنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے عہدیداران کی تنظیم نو کے سلسلے میں صوبائی چیئر مین پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اور سرپرست پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن ملک منیر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے نو منتخب اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن میں شمولیت کرنے والے عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

پنجاب پیرا میڈیکس الائنس اینڈ پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے نوٹیفکیشن نمبر 417 مورخہ 2-09-2015 کے مطابق میو ہسپتال /کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے نو منتخب عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ عبدالعزیز جٹ، سرپرست سید صابر حسین شاہ، صدر محمد تنویر بھٹی، چیئر مین رانا تنویر احمد، چیف آرگنائزر رانا بشیر احمد، جنرل سیکرٹری قاری ارشاد الرحمان شاہ کو نامزد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی چیئر مین ملک منیر احمد نے تمام نئے عہدیداران اور محمد تنویر بھٹی ، عبدالعزیز جٹ، صابر شاہ و دیگر ساتھیوں کو پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اس میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ جو کہ ملازمین کے لئے خوش آئین ثابت ہو گا۔

اس موقع پر تمام نو منتخب عہدیداران نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے پیرا میڈیکل سٹاف اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف گریڈ 1 تا 17 کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا مطالبہ کیا۔تاکہ تمام ملازمین دلجمعی اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دے سکیں۔ اس موقع پر تمام نئے عہدیداران نے ملازمین اور مریضوں کی پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں خدمت کرنے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :