سندھ میں پہلے مرحلے کے لیے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول متنازعہ ہوگیا

حکومت سندھ کاالیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول پرتحفظا ت ظاہرکرتے ہوئے توسیع کے لیے درخواست دائرکرنے کا فیصلہ

بدھ 2 ستمبر 2015 21:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) سندھ میں پہلے مرحلے کے لیے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول متنازعہ ہوگیا، حکومت سندھ نے بلدیاتی انتخابات کے مجوزہ شیڈول میں توسیع کے لیے الیکشن کمیشن کودرخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ،سندھ میں پہلے مرحلے کے لیے اکتوبراور نومبرمیں بلدیاتی انتخابات کا مجوزہ شیڈول بھی منتازعہ ہوگیا،حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول پرتحفظا ت ظاہرکرتے ہوئے توسیع کے لیے درخواست دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت سندھ اکتیس اکتوبرکے مجوزہ انتخابی شیڈول میں دس سے پندرہ روز توسیع کی درخواست دائرکرے گی،درخواست میں محرم الحرام کی سیکورٹی اوریوم عاشور کے پہلے دس روز کوبنیاد بنایا جائے گاکہ ایام عزا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظام اورتیاری ناممکن ہے،یوم عاشور کے بعد انتخابات کا شیڈول دیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ نے درخواست دائرکرنے کے لیے متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :