حکمرانوں کے ’’غنڈہ ٹیکسوں ‘‘نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ اور عوام کو غربت کا تحفہ دیا ہے ‘میا ں محمود الرشید

(ن) لیگ قوم کو صرف تسلیاں دے رہی ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے‘اپوزیشن لیڈر

بدھ 2 ستمبر 2015 21:09

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے "غنڈہ ٹیکسوں "نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ اور عوام کو غربت کا تحفہ دیا ہے ‘(ن) لیگ قوم کو صرف تسلیاں دے رہی ہے مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ ہم پنجاب اسمبلی میں عوام کے حقوق اور حکمرانوں کی عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ قوم کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کو ختم کر دیں اور قوم سے عام انتخابات میں جوبھی وعدے کیے ہیں انکو پورا کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت کی پا لیسوں کے خلاف صرف ہم ہی نہیں اب (ن) لیگ کے اپنے اراکین اسمبلی بھی بول رہے ہیں جو حکمرانوں کی بیڈ گور ننس کا منہ بولتاثبوت ہے ، ود ہو لڈ نگ ٹیکس ، گیس پر ٹیکس اور پٹر ول پر سیلز ٹیکس میں اضا فہ اصل میں (ن) لیگ کا"غنڈہ ٹیکس" ہے جسکے خلاف ہم نے دوٹوک موقف اختیار کیا ہے اور ہم اسمبلی کے اندر اور باہر حکمرانوں کی ان عوام دشمن پا لیسوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں گے جبکہ تک حکمران قوم پر مہنگائی کے بم گرانا بند نہیں کرتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین اپنا اور قوم کا وقت ضائع نہ کر یں اور فوری مستعفی ہوجائیں کیونکہ پاکستانی عوام بھی ان دھاندلی زدہ اراکین کو مزید برداشت کر نے کو تیا ر نہیں انکو ہر صورت عہدوں سے استعفیٰ دینا ہو گا اور اب عمران خان نے بھی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد یہی واضح کیا ہے کہ احتجاجی دھر نا ضرور ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :