کوئٹہ میں پانچ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ، رواں سال ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 30ہوگئی

بدھ 2 ستمبر 2015 21:09

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) کوئٹہ میں ایک پانچ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 30ہوگئی ہے۔صوبے کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر(ای او سی) کے مطابق شادیزی یونین کونسل کی رہائشی گل افشاں میں پولیو کا وائرس پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ای او سی بلوچستان کے مطابق گل افشاں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ای او سی تمام تر صورت حال کی نگرانی کررہا ہے اور مہم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔رواں سال کوئٹہ میں پولیو کا یہ تیسرا، صوبے کا پانچواں اور ملک کا 30واں کیس تھا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال اپریل کے بعد صوبے میں پولیو کے خلاف قطرے پلانے کی مہم نہیں چلائی جاسکی۔