پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیو کے قطرے ضرور پلوائیں

پولیوفری پاکستان بنانے میں حکومت کے ساتھ بھر پورتعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی والدین سے اپیل

بدھ 2 ستمبر 2015 21:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ظاہرشاہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیوفری پاکستان بنانے میں حکومت کے ساتھ بھر پورتعاون کریں اور14 تا 17 ستمبر2015 کے چارروزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔یہ اپیل انہوں نے بدھ کے روز کوہاٹ میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کی۔

اجلاس میں دوسروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فخرالدین ،اسسٹنٹ کمشنر محمد علی اصغر ،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالخالق،کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹرمحبت علی بنگش ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں اوردوسرے متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔اجلا س کوبتایاگیاکہ ستمبر 2015 تامئی 2016 کا عرصہ انتہائی اہم ہے اور اس عرصہ میں ہر صورت ملک کوپولیو سے پاک کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے آئندہ ہرماہ پولیو کی خصوصی مہم ہوگی۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکارکے کیسوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔اسی طرح ماہ ستمبر کے مہم کے دوران کوہاٹ میں تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس کی مکمل بیخ کنی کے لئے معاشرے کے ہرفرد کواپناکردار ادا کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیاسے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان اورافغانستان ایسے ممالک ہیں جہاں آج بھی پولیو کا وائرس موجود ہے۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کے ہدف کے مطابق مئی 2016 تک پولیو کا خاتمہ ہمارے لئے ایک بڑاچیلنج ہے اورہم ہرصورت اسے پورا کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ شہر اوردیہات کے ہربچے تک رسائی یقینی بناکرانہیں ضرور پولیو کے قطرے پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :