برطانوی تحقیقاتی ٹیم نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرلی

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 21:01

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) برطانوی تحقیقاتی ٹیم نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس کے اہم ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں برطانوی تحقیقاتی ٹیم ان دنوں پاکستان میں موجود ہے۔ برطانوی تحقیقاتی ٹیم نے اب اس سلسلے میں کیس کے اہم ملزم محسن علی سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔ محسن علی کے بیان کو کیس کے دیگر ملزموں معظم علی اور خالد شمیم کے بیانات کے ساتھ منسلق کیا جائے گا جبکہ ضروت پڑنے پر تحقیقاتی ٹیم محسن علی سے دوبارہ تفتیش کرسکتی ہے۔