70سالو ں سے ملک کو دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹا جا رہا ہے ہر طرف کر پشن کا بازار گر م ہے‘اعجازچوہدری

کوئی بھی شخص خواہ وہ کسی سیا سی جما عت اور صوبہ سے تعلق رکھتا ہو اگر دہشت گر دی اور کرپشن میں ملو ث ہو تواُس کے خلاف بلا تفریق قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جائے ‘مختلف وفود سے گفتگو

بدھ 2 ستمبر 2015 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ 70سالو ں سے ملک کو دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹا جا رہا ہے اور ہر طرف کر پشن کا بازار گر م ہے ،کوئی بھی شخص خواہ وہ کسی سیا سی جما عت اور صوبہ سے تعلق رکھتا ہو اگر دہشت گر دی اور کرپشن میں ملو ث ہو تواُس کے خلاف بلا تفریق قانو نی کا روائی عمل میں لا ئی جائے ۔

گز شتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفو د سے گفتگو کر تے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا نیشنل بنک سے ایک ہزار ارب سے زائد قرضے معاف کروانے والے قومی مجرم ہیں،بنکو ں سے قرضے معاف کروانے اور نا جا ئز اثاثے بنانے والو ں کو آج تک سزا نہیں ملی جس کی وجہ سے چند مٹھی بھر عنا صرملک پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں ،اب وقت آگیا ہے کہ ان کا کڑا احتساب ہو نا چاہیے اوران سے لوٹی ہوئی دولت کی پا ئی پائی وصول کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی او، اکیسویں ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان تما م سیا سی جماعتوں نے مشتر کہ طور پر اتفاق رائے سے پا س کیے ہیں ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم با ر با رفوج اور رینجر ز کود ہشت گر دوں/ دہشت گر دی کے خاتمے کے لئے با ر با ر پکا رکر بلا تے رہے اور جب رینجر ز ، ایف آئی اے اور نیب نے دہشت گر دو ں اور کر پٹ لو گو ں پر ہاتھ ڈالنا شروع کیا ہے تو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے قا ئد ین کی چیخیں نکلنا شر و ع ہو گی ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف کراچی سمیت ملک بھر میں جاری آپر یشن اور احتسا ب کے عمل کی مکمل حمایت کر تی ہے ، رینجرز اور افو اج پاکستا ن کے ساتھ کھڑ ی ہے ، کر اچی میں جاری آپر یشن سے شہر قائد کے حالات بہتر ہورہے ہیں اور عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں، جن لو گو ں نے عوام اور قومی خزانے کو نقصا ن پہنچا یا ہے اُن کا جرم ثابت ہونے پر انہیں عبرت ناک سزایں دی جائیں تاکہ آئندہ کو ئی کرپشن کرنے کی جرات نہ کر سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ اند رون ِ سند ھ دہشت گر دی اور کرپشن سے حالات خراب ہو تے جا رہے ہیں جس کی ذمہ دار حکمران جما عت ہے،جب تک ملک سے دہشت گر دی اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو جا تا یہ آپر یشن جاری رہنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :