سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی مخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ آمد

بدھ 2 ستمبر 2015 20:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بزرگ لیگی رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی سابق گورنر و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ آمد ،دونوں رہنماؤں نے خاندان کے افراد کے ہمراہ دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بزرگ لیگی رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ اور انکی اہلیہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں سابق گورنر و پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی رہائشگاہ آئے جہاں دونوں خاندانوں کے افراد نے دوپہر کا کھانا اکٹھے کھایا ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

متعلقہ عنوان :