پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح

بدھ 2 ستمبر 2015 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے خواتین فیکلٹی اور سٹاف کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کالج میں ڈے کئیرسنٹر کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مبشر نے فیکلٹی ممبران کوکالج میں سازگار تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ بعد ازاں فیکلٹی ممبران نے سنٹر کے قیام کے لئے ڈاکٹر مبشر کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :