مشرف نے اپنے دوراقتدار میں اپنے،اپنے بچوں یا رشتہ داروں کے لئے کوئی جائیدادنہیں بنائی، ڈاکٹرمحمد امجد
کوئی بنک بیلنس اوربیرون ملک اثاثے نہیں ہیں،آج جن لوگوں کی کرپشن سامنے آرہی ہے ان کا تعلق پرویز مشرف کے دوراقتدار سے نہیں،ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ
بدھ 2 ستمبر 2015 20:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ (APML)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجد نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل کے قائد سید پرویز مشرف نے اپنے دوراقتدار میں اپنے،اپنے بچوں یا رشتہ داروں کے لئے کوئی جائیدادنہیں بنائی۔ان کا کوئی بنک بیلنس اور بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں،نہ ہی انہوں نے کرپشن کی آٹھ سالوں سے تحقیقات ہورہی ہیں اگرایسی کوئی بات ہوتی تو ضرورسامنے آتی۔
جن حکمرانوں نے کرپشن کرکے ملک اور بیرون ممالک جائیدادیں بنائی ہیں ان کے تذکرے زبان زدعام ہیں،آج جن لوگوں کی کرپشن سامنے آرہی ہے ان کا تعلق پرویز مشرف کے دوراقتدار سے نہیں بلکہ ان کے بعد اقتدارمیں آنے والی نام نہادجمہوری حکومتوں سے ہے۔ ہماری مخالف سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل کا نام استعمال کرکے سید پرویز مشرف کے خلاف زہراگلاہے،صحافی کوکسی جماعت کے ایجنڈے یا ذاتی عناد کی بجائے حق اور سچ کی بات کرنی چاہئیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.