شفقت ہسپتال بنانے کامنصوبہ زمین کی تاحال نشاندہی نہ ہونے کے باعث تعطل کاشکارہے ‘اداکارہ میرا

اگرسیالکوٹ میں زمین کی نشاندہی دو سے تین دن میں نہ ہوسکی تو وہ لاہورمیں خریدی گئی زمین پر ہسپتال کی تعمیر شروع کرادیں گی‘پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 2 ستمبر 2015 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) اداکارہ میرانے کہاہے کہ شفقت ہسپتال بنانے کامنصوبہ زمین کی تاحال نشاندہی نہ ہونے کے باعث تعطل کاشکارہے ، اگرسیالکوٹ میں زمین کی نشاندہی دو سے تین دن میں نہ ہوسکی تو وہ لاہورمیں خریدی گئی زمین پر ہسپتال کی تعمیر شروع کرادیں گی۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارسل گھمن نے انہیں اپنی بیٹی بنایاہوا ہے اور شفقت ٹرسٹ ہسپتال بنانے کے لئے زمین مہیا کرنے کا بھی اعلان کررکھاہے اس حوالے سے کاغذات میں زمین کاانتقال بھی ہوچکا ہے لیکن ارسل گھمن نے تاحال زمین کی نشاندہی نہیں کرائی جس کے باعث ہسپتال کی تعمیر تاحال التواء کاشکارہے اوراس وجہ سے وہ اور ان کی ٹیم دباؤ کاشکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں میڈیا کے توسط سے ارسل گھمن سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ زمین کی نشاندہی دو سے تین دن میں کردیں تاکہ اس عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پر جلد ازجلد کام شروع کیاجاسکے وگرنہ وہ اب تک جمع کئے گئے فنڈزکی مدد سے بیدیاں روڈ لاہور پرہسپتال کی تعمیر شروع کرادیں گی۔

متعلقہ عنوان :