0.3ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف کاشف چو ہدری کی قیادت میں احتجاجی ریلی

ملک بھر کی تاجر برادری 4ستمبر کو ایک دن کے لیے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کرکے بنکوں سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کیا جا ئیگا حکومت کے اس اقدام کے باعث فلاحی ادارے ، خیراتی اور مساجد کے اکاونٹس سے بھی اس مدمیں ٹیکس وصول کیاجارہاہے حکو مت نے تاجروں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو 7اکتوبر کو دوبارہ ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال اور حکو مت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا ئے گا،خطاب

بدھ 2 ستمبر 2015 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) آل پاکستان تاجراتحاد کی کال پر ملک بھر کی طر ح اسلام آباد میں بھی احتجاجی مظا ہرے اور یوم سیاہ منا یا گیا، اس سلسلے میں بڑی احتجاجی ریلی میلو ڈی تا نیشنل پر یس کلب اسلام آباد تک نکالی گئی جس کی قیادت آل پاکستان تاجر اتحاد کے صدر محمدکاشف چو ہدری نے کہ اس مو قع پرافتخار شہزادہ ،حمید کیانی ،سردار ظہیر ،رانا عبدالقدیر ،ڈاکٹر تہذیب الحسن ،شاہد گو ندل اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔

محمد کاشف چوہدری نے احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کامیاب یو م احتجاج کے انعقاد پرملک بھر کی تاجر برادری کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ0.3ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک بھر کی تاجر برادری 4ستمبر کو ایک دن کے لیے بنکوں سے لین دین کا بائیکاٹ کرتے ہو ئے بنکوں سے کسی قسم کا کاروبار نہیں کیا جا ئے گا اور 9ستمبر کو ملک بھر میں مکمل اور تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال کی جا ئے گی اور اگر حکو مت نے اس کے باوجود تاجروں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو 7اکتوبر کو دوبارہ ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال اور حکو مت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا ئے گا ، انھوں نے کہا حکو مت نے تاجروں کی جانب سے انھیں دیے گئے وقت کوتاجروں کی کمزوری سمجھتے ہو ئے تاحا ل وڈہولدنگ ٹیکس کو برقرار رکھا ہو ا ہے جو ریاستی سطح پر بھتہ خوری کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

جسے ملک بھر کے تاجروں نے یکسرمسترد کر دیا ہے۔محمد کاشف چو ہدری نے کہا حکومت بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس اور تاجروں سے مذاکرات کے زریعے مسئلے کا حل نکا لے۔انھوں نے کہازرعی آمدن ، سٹاک ایکسچینج سمیت دیگر شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے حکومت بلاواسطہ کی بجائے براہ راست ٹیکس لگائے ٹیکس کے نظام میں اصطلاحات اور ایف بی آر میں کرپشن کے خاتمے تک ٹیکس نیٹ میں اضافہ ممکن نہیں ہے ۔

کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے تاجروں پر ٹیکس کا بوجھ ڈال کر ٹیکس نظام میں بہتری لانے کے اقدام سے راہ فرار اختیار کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بینکوں سے لین دین کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس لگانا ظالمانہ اقدام ہے حکومت کے اس اقدام کے باعث فلاحی ادارے ، خیراتی اور مساجد کے اکاونٹس سے بھی اس مدمیں ٹیکس وصول کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ دو ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ملک بھر کے تاجروں میں اتفاق پایا جارہاہے اور آج سے تاجرہر ضلع کی سطح پر حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کررہی ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نظام کی بہتری اور ٹیکس چوری کے خاتمے تک اپنی آواز بلند کرتی رہے گی ایک سوال کے جواب میں کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت براہ راست ٹیکس عائد کرے بلاواسطہ ٹیکس کی آڑ میں ایف بی آر کو کرپشن کا موقع میسر آرہاہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر بینکوں سے لین دین پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی صلیب بڑھائے اور دسمبر تک اس ٹیکس کو موخر کردے تاجروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد ان کی مشاورت سے یہ ٹیکس عائد کرے تاجربرادری حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی آمدن ، سٹاک ایکسچینج اور سیلز ٹیکس ایٹ سورس عائد کرے تو ٹیکس کے نیٹ میں اضافہ ہو سکتا ہے حکومتی دوہرے معیار کی وجہ سے ٹیکس کے ریٹرن فائلرز میں کمی آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ ایف بی آر کا پیچیدہ اور کرپٹ نظام ہے حکومت کمرشل صارف کو ٹیکس ریٹرن داخل کرنے پر توجہ مرکوز کرے اور فوری طورپر بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کے فیصلے کو فوری طورپر واپس لے ۔

متعلقہ عنوان :