شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 31 دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 20:35

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران 31 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں 17 جبکہ خیبر ایجنسی میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔