پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر سیکرٹریٹ ملازمین کی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کیلئے کمیٹی قائم

بدھ 2 ستمبر 2015 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر حکومت نے سیکرٹریٹ ملازمین پر مشتمل کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ ایک ماہ کے اندر تمام محکمہ جات کے کرکٹ کھیلنے والے ملازمین کا ٹرائل کرے گی اور سیکرٹریٹ کرکٹ ٹیم تشکیل دے گی - یاد رہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ماتحت کام کرنے والے ملازمین پر مشتمل کرکٹ ٹیم تشکیل دی جائے اس مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی- جس کے مطابق وسیم عباس ڈپٹی سیکرٹری، موٹر ٹرانسپورٹ کنونئیر ، سیکشن آفسیر ویلفیئر I ممبر اور صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لاہور ممبر ہوں گے اور ایسوسی ایشن کی باہمی مشاورت سے ٹیم منتخب کی جائے گی -

متعلقہ عنوان :