بھارتی جارحیت پر حکومت کا معذرت خواہانہ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے‘محمد اشرف آصف جلالی

بدھ 2 ستمبر 2015 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت سے خون کا حساب چاہتی ہے، بھارتی جارحیت پر حکومت کا معذرت خواہانہ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران اور اکھنڈ بھارت مزاج کے حامی برقی گولیوں کی برسات میں بھی اَمن کی آشا کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے پھینکے گئے گولااوربارودسے پاکستان کے سرحدی علاقے چھلنی ہوتے جارہے ہیں۔ شہیدوں اور زخمیوں کا خون بھارتی جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اگر اَب بھی بھارت کو سبق نہ سکھایا گیا تو پاکستان کی سا لمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ہماری طرف لاشیں بھیجنے والوں کو میٹھائیوں کے تحفے بھیجنے والے اَب قوم پر رحم کریں اور ہندوستان کی طرف دوستی کا ہا تھ بڑھانے سے باز آجائیں۔ قوم اَب بھارتی مظالم سے خاموش نہیں رہ سکتی ۔

متعلقہ عنوان :