امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات
ملاقات میں افغانستان اور طالبان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
بدھ 2 ستمبر 2015 20:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بدھ کو یہاں بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے ملک کی تازہ ترین صورتحال پاک امریکہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق ایک گھنٹہ سے زائد دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں عمران خان نے امریکی سفیر کو مختلف امور پر اپنی جماعت کے موقف سے آگاہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے عمران خان کو اپنی قومی سلامتی مشیر سوزن رائس کے دورہ پاکستان کی تفصیلات سے ہی آگاہ کیا اور بتایا کہ امریکہ بجلی سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان سے بھر پور تعاون کر رہاہے ۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہا تاہم پاک افغان تعلقات میں کی جانیوالی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ملاقات میں افغانستان اور طالبان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.