اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے عوام کو فرد ملکیت کے اجرا اور انتقال اراضی کی کمپیوٹرائزڈ خدمات فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان

بدھ 2 ستمبر 2015 20:22

لاہور ۔2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)ترجمان لینڈر یکارڈ کمپیوٹرائزیشن نے کہا ہے کہ اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن منصوبہ کے تحت پنجاب کی تمام143تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے عوام کو فرد ملکیت کے اجرا اور انتقال اراضی کی کمپیوٹرائزڈ خدمات فراہم کی جارہی ہیں جس کی بدولت ایک طرف تو مالکان اراضی باسہولت و شفاف نظام سے فائد اٹھارہے ہیں اور دوسری جانب ہر ماہ لاکھوں فردوں کے اجرا اور انتقال اراضی کی سرکاری فیس کا حصول حکومتی خزانے میں کروڑوں روپے آمدن کا سبب بن رہاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ 5ہزار سے زائد دیہی مواضعات میں پٹواری کی بجائے اراضی ریکارڈ سنٹرز سے فردات کا اجرا اورانتقالات منظور ہورہے ہیں اور85فیصد سے زائد پنجاب بھر کے دیہی اراضی مالکان کی پٹواری کلچر سے نجات مل چکی ہے۔