`آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سیاسی حمایت نہ کرنے پر ایم پی اے کے بہنوئی اور ڈی ایس پی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے امام مسجد قاری محمد وارث پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے لیا`

بدھ 2 ستمبر 2015 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے سیاسی حمایت نہ کرنے پر ایم پی اے کے بہنوئی اور ڈی ایس پی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے امام مسجد قاری محمد وارث پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے لیا۔ڈی ایس پی واجد بھروانہ نے اپنے باپ ظفراللہ بھروانہ جو کہ سابق ایم پی اے چےئرمین ضلع کونسل جھنگ اور ایم این اے غلام بیبی بھروانہ کے کزن بھی ہیں نے باپ کی سیاسی حمایت نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور مولوی صاحب کو ادھ منہ کردیا۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ڈی پی او جھنگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعہ کی انکوائری کرائیں اور انکوائری رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر اندر فارہم کریں۔واجد بھروانہ جھنگ کا کرپٹ ترین پولیس افسر ہے جو کرپشن ،اقربا پروری اور بدمعاشی کی بنا پر مشہور ہے اور غریبوں پر ہمیشہ ظلم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

واجد بھروانہ کا بہنوئی خالد سرگانہ ہے جس کا بھائی پنجاب کا کرپٹ ترین تحصیلدار ہے۔خالد سرگانہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے واجد بھروانہ کو من پسند تھانوں میں تعینات کراتا ہے،واجد بھروانہ اب تک ہزاروں غیر قانونی مقدمات بھی قائم کرچکے ہیں،اس کا تازہ تشدد کا نشانہ بننے والے قاری محمد وارث نے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا ہے جس پر آئی جی حرکت میں آیا ہے

متعلقہ عنوان :