`جمعیت علماء اسلام حلقہ59امام شاولی اللہ یونٹ کا پوپلزئی قبیلے کے تنازعہ کاتصفیہ کرنے کرنے پر مولاناولی محمدترابی ہو دیگر کوخراج تحسین پیش`

بدھ 2 ستمبر 2015 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام حلقہ59امام شاولی اللہ یونٹ کے امیرمولاناعبدالغفار،جنرل سیکرٹری مفتی رشیداحمد حقانی، مولاناگلاب خان،مولاناعبدالحکیم،مولاناعبدالغنی توبوی،مولاناعبدالولی،حاجی محمدگل،محمدقاسم اورامان اللہ نے بھوسہ منڈی صدرٹاوٴن میں پوپلزئی قبیلے کے درمیان تنازعہ کاتصفیہ کرنے کرنے پرجمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولانااللہ دادخیرخواہ،شیخ الحدیث مولاناعبدالقادرکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کاوشوں سے پوپلزئی قبیلے کے درمیان جاری رنجش کاخاتمہ ہواانہوں نے کہاکہ جمعیت کے ضلعی امیرمولاناولی محمدترابی نے اہم کرداراداکرکے دونوں فریقین کوشکروشکرکردیااوراس سے قبل بھی انہوں نے نوحصارمیں قبائلی تنازعہ کاتصفیہ کیاجوانتہائی نیک کام اورقابل ستائش ہے انہوں نے کہاکہ دومسلمانوں اورگروہوں کے درمیان صلح کراناباعث اجرہے،اللہ تعالی نے قرآن پاک میں مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے کی ہدایت کی ہے،علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کوشروفساداورقبائلی تنازعات سے روکنے کی کوشش کریں،قرآن وسنت کی روشنی میں ان کوسمجھائیں اورپرامن معاشرے کے قیام کے لئے عملی کرداراداکریں انہوں نے کہاکہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی انتہائی نیک،متقی اورمتحرک شخص ہیں،ان کی قیادت میں جمعیت روزبروزفعال ہورہی ہے،مسلمانوں کااعتمادجمعیت پربڑھ رہاہے،ہمیں ان کی قیادت پرفخرہے۔

`