رانا مجاہد نے پی ایچ ایف سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا شہباز سینئر فیڈریشن کے نئے سیکرٹری مقرر ، اخلاق عثمانی کو خزانچی اور حسن سردار صدر کے مشیر مقرر، آپریشنل اور ایڈمنسٹریشن کا سیٹ اپ الگ الگ بنا نے کا اعلان کہ ، طاہر زمان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ جبکہ محمد عرفان ان کے معاون ہونگے رشید جونیئر کو نیشنل سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین جبکہ ممبران میں وسیم فیروز ، فرحت خان ، سعید خان اور شہباز جونیئر شامل ہی ہم چاہتے ہیں کہ تمام کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے قدموں پر کھڑی ہوں، رانا مجاہد نے رضا کارانہ طورپر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ، اعجاز چوہدری رانا مجاہد کا دل سے مشکور ہوں انہوں نے میری حوصلہ افزائی اور عزت کی ہے، صدر پی ایچ ایف استعفیٰ کسی کے دباؤ میں نہیں دیا ، ہاکی کی بہتری کیلئے خدمات جاری رکھوں گا ، رانا مجاہد صدر ہاکی کا مشکور ہوں انہوں نے مجھے خدمات کا موقع دیا سب کو ساتھ لے کر چلوں گا ، شہباز سینئر

بدھ 2 ستمبر 2015 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) رانا مجاہد نے پی ایچ ایف سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا، شہباز سینئر کو فیڈریشن کا نیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا صدر پی ایچ ایف نے منظوری دیدی جبکہ اخلاق عثمانی کو خزانچی اور حسن سردار کو اپنا مشیر مقرر کر تے ہوئے کہا کہ کا آپریشنل اور ایڈمنسٹریشن کا سیٹ اپ الگ الگ بنا نے کا اعلان کہ جونیئر کیمپ چار ستمبر کو اسلام آباد میں لگایا جائے گا جس کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور محمد عرفان معاون ہونگے ۔

صدر نے رشید جونیئر کو نیشنل سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا اور اس کمیٹی کے ممبران میں وسیم فیروز ، فرحت خان ، سعید خان اور شہباز جونیئر شامل ہیں اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام کھیلوں کی فیڈریشنز اپنے قدموں پر کھڑی ہوں اور ہاکی اس وقت تک فروغ نہیں پاسکتی جب تک ہاکی فیڈریشن مضبوط نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رانا مجاہد نے رضا کارانہ طورپر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے ہاکی کو نئی جہت دینے کیلئے اقدام اٹھایا ہے اب رانا مجاہد کو ہاکی مینجمنٹ کی بجائے ہاکی کیلئے کام کرنا چاہیے جب تک پاکستان کی فیڈریشنز اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشنز اپنی ذمہ داری نہیں اٹھائینگے کھیلوں کو فروغ نہیں ملے گا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ شہباز سینئر کو ہاکی فیڈریشن کا سیکرٹری میری خواہش پر بنایا گیا ہے شہباز سینئر نے ہاکی کیلئے بہت خدمات انجام دی ہیں اور اور بہت مشقت برداشت کی ہیں میں رانا مجاہد کا دل سے مشکور ہوں انہوں نے میری حوصلہ افزائی اور عزت کی ہے اس نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ ہاکی کی بہتری کیلئے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم دو کروڑ اکیس لاکھ روپے خسارے میں جارہے ہیں مالی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور تمام معاملات کو شفاف انداز سے چلایا جائے گا ہم زیادہ سے زیادہ اولمپئن کو اپنے ساتھ شامل کرکے ان کی خدمات حاصل کرینگے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ آئندہ جتنے بھی آسٹرو ٹرف آئینگے وہ بلیو ہونگے ہمارے پاس پہلے ہی آرمی کا سٹیڈیم موجود ہے جہاں ہم کھلاڑیوں کو تربیت دینگے انہوں نے کہا کہ ہاکی ٹیم کا سلیکٹر بااختیار ہوگا اس موقع پر صدر ہاکی فیڈریشن نے شہباز سینئر کو سیکرٹری ، اخلاق عثمانی کو خزانچی اور حسن سردار کو اپنا مشیر مقرر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل اور ایڈمنسٹریشن کا سیٹ اپ الگ الگ بنایا جائے گا ۔

صدر نے اعلان کیا کہ جونیئر کیمپ چار ستمبر کو اسلام آباد میں لگایا جائے گا جس کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور محمد عرفان معاون ہونگے ۔ صدر نے رشید جونیئر کو نیشنل سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا اور اس کمیٹی کے ممبران میں وسیم فیروز ، فرحت خان ، سعید خان اور شہباز جونیئر شامل ہیں ۔ رانا مجاہد نے کہا کہ استعفیٰ میں نے اپنی مرضی سے دیا ہے میں نے کسی کے دباؤ میں آکر استعفی نہیں دیا ہے ہاکی کے دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ نئی قیادت کی حمایت کریں ہم نے ہاکی کی سیاست بہت کی اب اس کو ختم کرکے ہاکی کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا امید ہے شہباز سینئر ہاکی کی بہتری اور فلاح کیلئے اچھے فیصلے کرینگے میں ان کا بھرپور ساتھ دونگا جب بھی میری رائے طلب کی گئی میں ہر وقت تیار ہوں۔

ہاکی کے نو منتخب سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ہاکی کے تمام معاملات کو شفاف انداز سے چلاؤں اور سب کو ساتھ لے کر چلوں اور دو سے تین اکیڈمیاں قائم کروں تاکہ ہاکی کو بہتر طریقے سے فروغ دیاجاسکے انہوں نے صدر فیڈریشن کا سیکرٹری نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیاواضح رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اختر رسول نے پی ایچ ایف کی صدارت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کا تقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :