خانیوال،محکمہ سوشل ویلفیئر خانیوال میں نابینا افراد کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی سیل قائم

بدھ 2 ستمبر 2015 19:44

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء )حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر خانیوال میں نابینا افراد کی رجسٹریشن کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے ۔ملک محمد یونس ایگزیکٹو ڈسرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے سیل کا دورہ کیا اور رجسٹریشن سے متعلق دریافت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تصویر حسین ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ یکم ستمبر 2015تک 130افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جن کی تفصیل ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کو ارسال کردی گئی ہے ۔

مزید براں سیل پر رجسٹریشن کیلئے عملہ تعینات ہو چکا ہے او رنابینا افراد کو ہر قسم کی رہنمائی دی جارہی ہے اس موقع پر فوکل پرسن /کنوینیر مختار حسین اور دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔ای ڈی او سی ڈی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی کارکردگی کو بہت سراہا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔