حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائیت اور جعلی غیر معیاری ادویات کی فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسر خالد محمود شیخ کا اجلا س سے خطاب

بدھ 2 ستمبر 2015 19:44

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن آفیسر خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائیت اور جعلی غیر معیاری ادویات کی فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اب کسی کو انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فضل کریم ‘سیکرٹری بورڈ میڈ م انیلہ محکمہ صحت کے دیگر افسران اور ضلع بھر کے ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی ۔اجلا س میں عطائیت ‘بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز چلانے ‘ممنوعہ ادویات کی فروخت ‘جانوروں کی ادویات کے انسانوں پر استعمال کے 35کیسزکا جائزہ لے کر کیسزڈرگ کورٹ ملتان بھجوا دئیے گئے ۔اجلاس میں ڈی سی او نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ عطائیت اور جعلی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کے دوران کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے اور ان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :