وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 2 ستمبر 2015 19:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔