حکومت پنجاب نے مالی سال2015-16 کے دوران مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 6 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 1 ارب 3کروڑ 62لاکھ80ہزار روپے کی منظوری دیدی

بدھ 2 ستمبر 2015 19:41

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 6 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 3کروڑ 62لاکھ80ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں جن6 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں بیف کی پیداواری صلاحیت فیز IIکو بڑھانے کیلئے 29 کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں دھنی، لوہانی اور داجال مویشیوں کی نسلوں کے تحفظ اور ان کے اضافہ کیلئے 5کروڑ 44 لاکھ 61 ہزار روپے، پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت ایکوا کلچر پروسیسنگ زون کے قیام کیلئے فزیبلٹی سٹڈیز (پی سی ٹو) 3 کروڑ 8 لاکھ 40 ہزار روپے، پوٹھوہار ریجن پر انرجی کے متبادل ذرائع کے فروغ کیلئے کمانڈ ایریا ڈویلپمنٹ کے منی ڈیموں/تالابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے 21 کروڑ 10 لاکھ روپے، خطہ پوٹھوہار کے زمیندار وں کیلئے بارشی پانی کے ذخیرے کو استعمال کرنے کا منصوبہ باتواسط آباد (ترمیمی)کیلئے 21 کروڑ 34 لاکھ روپے اور بائی پاس روڈ چیچہ وطنی ماڈل کیٹل مارکیٹ کے قیام کیلئے 23 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :