ہائی کورٹ نے تین سالہ بچی نانی سے لے کر ماں کے حوالے کر دی

بچی نے احاطہ عدالت میں رو رو کر خود کو ہلکان کر دیا،عدالت کا ماحول افسردہ

بدھ 2 ستمبر 2015 19:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء )لاہور ہائی کورٹ نے تین سالہ بچی نانی سے لے کر ماں کے حوالے کر دی ، بچی نے احاطہ عدالت میں رو رو کر خود کو ہلکان کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں حویلی لکھا کی رہائشی نگہت نے اپنی تین سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کی حوالگی کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاکہ وہ اپنے خاوند سے جھگڑ کر میکے آگئی جس کے بعد اب اس کی خاوند کے ساتھ صلح ہو چکی ہے مگر اس کی ماں نے تین سالہ بچی زبردستی اپنے پاس رکھ لی ہے لہٰذابچی کو اس کے حوالے کیا جائے ۔

عدالت نے بچی ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا تاہم معصوم بچی اس پوری صورتحال سے گھبرا گئی اور ماں اور نانی کے درمیان چپقلش پر زاروقطار رونے لگی ۔ بچی کی چیخ و پکار پر عدالت میں آئے ہوئے سائلین اور وکلا ء بھی افسردہ ہو گئے ۔