لاہور ہائیکورٹ نے قاسم ضیا ء کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب داخل کروانے کیلئے 7ستمبر تک حتمی مہلت دیدی
آئندہ سماعت پر نیب جواب داخل نہ کروا سکی تو عدالت اس حوالے سے خود ہی فیصلہ کر دے گی ‘ دو رکنی بنچ کے ریماکس
بدھ 2 ستمبر 2015 19:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا ء کی درخواست ضمانت پر نیب کو جواب داخل کروانے کے لیے 7ستمبر تک حتمی مہلت دیدی ۔
(جاری ہے)
ہائیکورٹ کے دور کنی بنچ کے رو بروکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر قاسم ضیا کو گرفتار کر رکھا ہے ان کے خلاف نہ تو کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی نیب میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے میں بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس قاسم ضیا ء کے خلاف کوئی ثبوت یا مواد نہیں ۔
آئین کے تحت کسی بھی بے گناہ شہری کو قید نہیں رکھا جاسکتا لہٰذاعدالت قاسم ضیا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے ۔ نیب کے وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ قاسم ضیا ء کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ انہوں نے عوام سے کروڑوں روپے خرد برد کیے اس حوالے سے عدالت میں جلد تمام ثبوت پیش کر دئیے جائیں گے ۔ عدالت نے سماعت 7ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر آئندہ نیب جواب داخل نہ کروا سکی تو عدالت اس حوالے سے خود ہی فیصلہ کر دے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.