سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی وزارت کومیڈ یا کے ضابطہ اخلاق بارے سپر یم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کر نے کی ہدایت
حکومت نے متفقہ ضابطہ اخلاق کی بجائے اپنا کوڈ آف کنڈکٹ سپریم کورٹ میں پیش کردیا، لگتاہے کہ یہ ضابطہ اخلاق حکومت نے نہیں ٹی وی مالکان نے بنایا ہے ، قائمہ کمیٹی کا چیئر مین پیمرا کی تقرری کے لئے اہلیت اور عمر کے تعین پر تحفظات کا اظہار
بدھ 2 ستمبر 2015 19:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے وزارت اظلاعات کو الیکٹرانک میڈ یا کے حوالے سے نافذ ہونے والے ضابطہ اخلاق پر سپر یم کورٹ میں نظر ثانی کیلئے اپیل دائر کر نے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی نے حکومت کے ساتھ مل کر اتفاق رائے سے اپناکو ڈ آف کنڈکٹ ترتیب دیا تھا مگر حکومت نے وہ ضابطہ اخلاق سپر یم کو رٹ میں پیش کر نے کی بجائے اپنا بنایا ہوا ضابطہ اخلاق سپر یم کورٹ میں پیش کر دیا،وزارت اطلاعت و نشریات یم کورٹ آف پاکستان کو کوڈ کنڈکٹ بارے اصل حقائق سے آگاہ کرے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کے پاس تھا اور ایک منظور شدہ کوڈ آف کنڈکٹ کی بجائے دوسرے کو کیوں نافذ کرایا گیا ہے۔
کمیٹی نے چیئر مین پیمرا کی تقرری کے حوالے سے اہلیت اور عمر کے تعین پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ایسا ہے کہ اخبارات میں اشتہارکسی من پسند کی تقرری کے لئے دیا گیا، اور اشتہار میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت گر یجویشن رکھی گئی ہے جبکہ اس سے نچلی پوسٹ کیلئے تعلیم ایم اے درکار ہے، کمیٹی نے پیمرا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا قوانین کے ہوتے ہوئے بھی اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کر رہا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.