نیب پنجاب کاکرپٹ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا آغاز ‘ ٹرانسفارمرز اسکینڈلز میں چیف انجینئرڈیزائن اینڈ سروسز گرفتار

بدھ 2 ستمبر 2015 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) نیب پنجاب نے بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا، ٹرانسفارمرز اسکینڈلز میں چیف انجینئرڈیزائن اینڈ سروسز عنایت حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیب پنجاب نے ٹرانسفارمرز اسکینڈلز میں گرفتاریوں کا آغاز کر دیا،نیب پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے چیف انجینئرڈیزائن اینڈ سروسز عنایت حسین کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم ٹرانسفارمرز خریداری میں قومی خزانے کو 13ارب روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے

متعلقہ عنوان :