وزارت صنعت و پیداورا میں سرکاری گاڑیوں کی خریداری کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف
گاڑیوں کے ریکارڈ میں جعلسازی سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا، پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا وزارت صنعت وپیداورا میں ڈی اے سی اجلاس نہ کروانے پر اظہار برہمی ،17سال گزرنے کے باوجود ٹرانس موبائل لمیٹیڈ سے کروڑوں روپے وصول نہ کیے جاسکے، ڈی اے سی نہ ہونے کیو جہ سے متعدد آڈٹ اعتراضات موخر بنگال ویجیٹیبل گھی ملزکراچی،سورج گھی انڈسٹریز، اور ہری پور ویجٹیبل ائل انڈسٹریز کے ذمہ کروڑوں روپے واجب الادا ہیں ، یہ یونٹس 2008میں بک چکے ہیں، آڈٹ حکام ، کمیٹی نے معاملے کے جائزے کیلئے چیئرمین نجکاری کمیشن کو طلب کر لیا
بدھ 2 ستمبر 2015 19:33
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت صنعت و پیداورا میں سرکاری گاڑیوں کی خریداری کا ریکارڈکوغائب اور ٹمپرڈ کردیا جس کیوجہ سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا، وزارت صنعت وپیداورا میں ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی ( ڈی اے سی) اجلاس نہ کروانے پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا ، 17سال گزرنے کے باوجود ٹرانس موبائل لمیٹیڈ سے کروڑوں روپے وصول نہ کیے جاسکے ڈی اے سی نہ ہونے کیو جہ سے متعدد آڈٹ اعتراضات موخر کرد یے گئے ۔
بدھ کوکمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی شاہد ہ اختر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت صنعت وپیدوار کے آڈٹ اعتراضات اور قانونی معاملات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ وزارت کے ذیلی ادارے میں گاڑیوں کی خریداری کار یکارڈ ہی ٹمپرڈ کردیا گیا جبکہ کچھ ریکارڈ غائب ہے جس کی وجہ سے آڈٹ ممکن نہیں ہے اس طرح ٹمپرنگ اور ریکارڈ غائب کرنے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.