پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سب سے زیادہ سیلز ٹیکس لینے والا ملک بن گیا

بدھ 2 ستمبر 2015 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیٹرولیم مصنوعات پر سب سے زیادہ سیلز ٹیکس لینے والا ملک بن گیا، فی لیٹر ڈیزل پر 45 اور پیٹرول پر 25 فیصد ٹیکس وصولی کیا جانے لگا۔ستمبر میں ستم گری کی انتہاء کردی گئی، پیٹرول سستا ہوکر بھی پہنچ میں نہ رہا، تیل کی عالمی قیمت نیچے آگئی مگر حکومت کی کمائی اوپر جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان دنیا بھر میں پیٹرول پر ٹیکس لینے میں سب سے آگے ہے، حکومت نے فی لیٹر ڈیزل پر سیلز ٹیکس 45 اور پیٹرول پر 25 فیصد کردیا، بجٹ میں سیلز ٹیکس کی حد 17 فیصد مقرر ہے مگر وصولی 45 فیصد کی جاتی ہے۔رواں ماہ پیٹرول 7 کے بجائے 3 روپے لیٹر سستا کیا پھر سیلز ٹیکس بھی بڑھا دیا گیا، سیلز ٹیکس غریب کی کمر توڑ رہا ہے لیکن سرکاری خزانہ کچھ نہیں چھوڑ رہا ہے

متعلقہ عنوان :