فریٹ فارورڈز اور ایئر کارگو ہینڈلرز کی ہڑتال ، 1000 کنٹینرز پھنس گئے

ملک کی تمام پورٹس ، ڈرائی پورٹس اور ایئرپورٹس پر کام بند ، تجارتی کام بری طرح متاثر ہورہا ہے :ابراہیم کوسمبی نائب صدر کراچی چیمبر

بدھ 2 ستمبر 2015 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) فریٹ فارورڈز اور ایئر کارگو ہینڈلرز کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل ہونے سے تجارت کا بھٹہ بیٹھ گیا ، پورٹ پر 1000 سے زائد کنٹینرز پھنس کر رہ گئے۔ فریٹ فارورڈز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم سعید نے کہا ہے کہ ملک بھر کی تمام پورٹس ، ڈرائی پورٹس اور ایئرپورٹ پر کام بند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرن اور پر8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جب تک ختم نہیں کیا گیا ہڑتال جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق تجارت معطل ہونے سے پورٹس پر 1000 کے قریب کنٹینرز پھنس کر رہ گئے۔ کراچی چیمبر کے نائب صدر ابراہیم کوسمبی کا کہنا ہے کہ فارورڈرز کی ہڑتال سے تجارتی عمل بری طرح متاثر ہورہا ہے ، ایکسپورٹس آرڈرز میں تاخیر ہو رہی ہے اور برآمد کنندگان پر شپنگ لائن کا جرمانہ بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایئرکارگو ہینڈلرز کی ہڑتال کے باعث یومیہ 5 لاکھ ٹن سبزیوں کی برآمدات بھی روک گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :