حکومت نے کپاس کے پیداواری ہدف کو 12فیصد کم کردیا

بدھ 2 ستمبر 2015 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) بارشوں اور سیلاب کے باعث حکومت نے کپاس کے پیداواری ہدف کو بارہ فیصد کم کردیا، رواں مالی سال کے لئے ایک کروڑ پینتیس لاکھ گانٹھوں کا نیا ہدف مقرر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں ایکڑ اراضی پر کپاس کی فصل متاثر ہوئی، جس کے پیش نظر کاٹن کراپ کمیٹی نے رواں مالی سال کے لئے مقررہ پیداواری ہدف ایک کروڑ چون لاکھ گانٹھوں سے کم کر کے ایک کروڑ پینتیس لاکھ گانٹھیں کردیا